• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

چوہدری عدنان قتل کیس: ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شائع June 4, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا سہیل نے کی۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہوگئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

چوہدری عدنان قتل کیس میں سابق (ن) لیگی سینیٹر چوہدری تنویر، سابق ایم این اے دانیال چوہدری نامزد ملزمان ہیں، اس کے علاوہ چوہدری تنویر کے بھائی سابق وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ بورڈ چنگیز اسامہ چوہدری بھی نامزد ملزم ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری عدنان 2018 میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کے باعث وہ حالیہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں میدان میں اترے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024