• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

شائع June 6, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل7 جون کو منعقد ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اورا رکان کل بروز جمعہ عیدالاضحٰی کا چاند نظر آنےکا اعلان کریں گے۔

ملک بھرکی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

قبل ازیں یہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

اگر کل(جمعہ کو) ذی الحج کا چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحٰی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ تاہم کل چاند کی رویت نہ ہوئی تو ملک میں بقرعید 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024