• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بلوچستان کے مزید 2 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

شائع June 6, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پولیو وائرس بلوچستان کے 2 نئے اضلاع دکی اور قلعہ سیف اللہ میں پہنچ گیا، جس کے بعد وائرس کی تصدیق ہونے والے اضلاع کی تعداد 44 ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے صورتحال پریشان کن ہے، ایک روز قبل ہی ڈیرہ اسمٰعیل خان اور بہاولپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ اضلاع کی تعداد 42 ہوگئی تھی، جبکہ یہ دونوں شہر گزشتہ کئی سالوں سے وائرس فری تھے۔

اس کے علاوہ 4 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو رپورٹ ہوا، جس کے بعد موجودہ سال 172 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، اس کے برعکس 2023 میں 28 اضلاع میں 126 نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

لیب حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ قومی ادارہ صحت میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدادِ پولیو میں تصدیق ہوئی ہے کہ دکی اور قلعہ سیف اللہ کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2024 میں پولیو وائرس سے متاثرہ اضلاع تعداد 44 ہو گئی ہے، دکی، قلعہ سیف اللہ، سبی اور صوابی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سبی اور صوابی پہلے ہی متاثرہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سیوریج کے پانی میں وائرس پایا جاتا ہے، تو نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے، اس پولیو مہم کے معیار کا تعین کرنا بنیادی پیرامیٹر ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے بچوں کو قطرے نہیں پلائے جارہے۔

عہدیداروں نے پچھلے دو سیزن (23-2022 اور 24-2023) کے دوران پارٹنر کی زیرقیادت پروگرام کی خراب کارکردگی کو مورد الزام ٹھہرایا، جس کے نتیجے میں وائرس کا پھیلاؤ ہوا۔

پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق وہ پہلے ہی رواں برس انسداد پولیو کی 4 مہم کا انعقاد کر چکا ہے، جبکہ 5ویں مہم ملک بھر کے 69 اضلاع میں جاری ہے، جس میں ایک کروڑ 71 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024