• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

خیبر پختونخوا: پیسکو کے چھاپے کے دوران 4 نجی ہسپتال بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

شائع June 6, 2024
سوات میں نجی ہسپتال میں 5 ٹمپرڈ میٹر پکڑے گئے — فائل فوٹو
سوات میں نجی ہسپتال میں 5 ٹمپرڈ میٹر پکڑے گئے — فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث ہسپتالوں پر چھاپوں کے دوران 4 نجی ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

ترجمان پیسکو کے مطابق میڈیکل کمپلیکس بونیر سے ٹمپرڈ میٹر پکڑا گیا، جس پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

سوات میں نجی ہسپتال میں 5 ٹمپرڈ میٹر پکڑے گئے، جس پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح میڈیکل سینٹر بٹ خیلہ پر 13 ہزار یونٹس زیر التوا پائے جانے پر بھاری بل چارج کیے گئے جبکہ تیمرگرہ میں ہسپتال میں 2 ڈائریکٹ کنڈوں سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔

تمام ہسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے مراسلے متعلقہ تھانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024