• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی

شائع June 6, 2024
پاکستان میں اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے — فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان میں اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے — فائل فوٹو: اے پی پی

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا لہٰذا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو منائی جائے گی۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 7 جون ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوگی۔ 15 جون بروز ہفتہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا، جبکہ عید الاضحیٰ اتوار 16 جون کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی آفس میں 7 جون بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024