• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

وزیراعظم کی گریٹ ہال آف پیپل آمد، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کےدستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

شائع June 7, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کااستقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی گارڈ آف آنر کی تقریب میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جون کو ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ وزیرا عظم محمد شہباز شریف 4 سے 8 جون 2024 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراطلاعات عطا تارڑ سمیت اہم وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین روانہ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر وزیراعظم چین کا دورہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے دورے کے 3 حصے ہوں گے، بیجنگ کے علاوہ وزیر اعظم ژیان اور شینزین کے شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

گزشتہ روز بیجنگ میں پاک چائنا فرئنڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی پیداواری صلاحیت دنیا بھر میں مشہور ہے، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024