• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

نئے مالی سال میں دفاع کے ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ تجویز

شائع June 8, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے دفاع کے ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اور دفاعی پیداوار کے ترقیاتی بجٹ میں 89 فیصد کا بڑا اضافہ تجویز کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مالی سال دفاع کا ترقیاتی بجٹ 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 66 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ روپے کا تجویز کیا گیا ہے۔

مالی سال 24-2024 میں دفاع کا ترقیاتی بجٹ 3 ارب 40 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔

اسی طرح نئے مالی سال دفاعی پیداوار کا ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کے مقابلے میں 89 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے جہاں مالی سال 24-2024 میں دفاعی پیداوار کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کمی تجویز کی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔

بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک ہزار 221 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ پینشن کے لیے 960 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد ماہانہ پینشن پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنےکی تجویز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024