• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

رہنما تحریک انصاف پر چھریوں سے حملہ، علی امین گنڈاپور عیادت کیلئے پہنچ گئے

شائع June 8, 2024
علی زمان ایڈووکیٹ: فائل فوٹو
علی زمان ایڈووکیٹ: فائل فوٹو

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کر کے زخمی کردیا جبکہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ رات فقیر آباد کے علاقہ عید گاہ روڈ پر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے علی زمان ایڈووکیٹ کو زخمی کر دیا تھا جنہیں طبی علاج کے لیے فورا ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا اور علی زمان کی عیادت کی۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنما پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی زمان جیسے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ترجمان ایل آر ایچ ہسپتال محمد عاصم نے بتایا کہ علی زمان ایڈووکیٹ اس وقت ایل آر ایچ کے سرجیکل یونٹ میں داخل ہیں، علی زمان کو ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد وارڈ شفٹ میں کیا گیا ہے،علی زمان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علی زمان ایڈووکیٹ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024