• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

پاناما: یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک، ایک زخمی

شائع June 8, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

وسطی امریکا کے ملک پاناما کے ایک یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جمعے کو بتایا کہ 2 بندوق برداروں نے بظاہر ایک گینگ تنازع کی وجہ سے یونیورسٹی طلبا کے ایک گروپ پر حملہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ جنوب مغربی شہر سینٹیاگو ڈی ویراگواس میں یونیورسٹی آف پاناما میں ہونے والے حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر ہیکٹر ڈیلگاڈو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ اس حملے کا مقصد جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے کسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

42 لاکھ آبادی والے ملک پاناما میں یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں فائرنگ عام نہیں ہے تاہم وہاں سال 2023 میں 544 قتل کی واردات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یونیورسٹی کے ریکٹر ایڈورڈو فلورس کاسترو نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت 27 سالہ الوارو لیونس کے نام سے کی۔

فلورس کاسترو نے کہا کہ لیونس ہماری یونیورسٹی کا ایک شاندار طالب علم تھا جس کی تعلیمی وابستگی کا جذبہ پوری یونیورسٹی کمیونٹی پر انمٹ نقوش چھوڑ گیا ہے، انہوں نے ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024