• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھنے کی تجاویز تیار

شائع June 8, 2024
زیتون کی کاشت کو کمرشل بنیادوں پر فروغ دینے کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
زیتون کی کاشت کو کمرشل بنیادوں پر فروغ دینے کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھنے کی تجاویز تیار کرلیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گندم، گنے، چاول، دالوں اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 14 کروڑ روپے، گنے اور چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 6، 6 کروڑ روپے، دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے 30 کروڑ روپے اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے 19 کروڑ روپے رکھنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

زیتون کی کاشت کو کمرشل بنیادوں پر فروغ دینے کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024