• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

انسٹاگرام پر اشتہارات کو اسکپ نہ کرپانے کے فیچر کی آزمائش

شائع June 8, 2024
— شٹراسٹاک فوٹو
— شٹراسٹاک فوٹو

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے اپنی کمائی بڑھانے کے لیے صارفین کے درد سر کا سبب بننے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے (ان اسکپ ایبل ایڈ) نامی فیچر کی آزمائش جاری ہے، جس کے تحت کوئی بھی صارف اشتہار سے راہ فرار اختیار نہیں کر پائے گا۔

فیچر کے تحت انسٹاگرام صارف ایپلی کیشن پر دیے گئے اشتہار کو ایک خاص وقت تک دیکھنے کے بعد ہی ہٹا پائیں گے۔

فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اس وقت اپنی اسکرولنگ کو آگے نہیں بڑھا پائے گا جب تک وہ ایپلی کیشن پر دیے گئے اشتہار کو نہ دیکھے گا۔

یعنی مذکورہ فیچر یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اشتہارات کو دیکھنے والے فیچرز جیسا ہی ہے، یعنی فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انسٹاگرام صارف اشتہار کو خاص وقت تک دیکھے۔

رپورٹ کے مطابق ان اسکپ ایبل ایڈ کی آزمائش امریکا سمیت متعدد ممالک میں شروع کردی گئی اور مذکورہ فیچر پر صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔

دوسری جانب انسٹاگرام نے بھی اشتہارات سے راہ فرار اختیار نہ کرپانے کے فیچر کو جلد پیش کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی فیچر پر آزمائش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024