• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

نریندری مودی نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شائع June 9, 2024
نریندر مودی سے بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا— فوٹو: اے ایف پی
نریندر مودی سے بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا— فوٹو: اے ایف پی

2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور توقعات سے کمتر نشستیں حاصل کرنے کے باوجود نریندر مودی نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتیا جنتا پارٹی نے 2014 اور 2019 کے عام انتخابات میں شاندار فتوحات سمیٹیں تھیں اور سادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی تھی لیکن اس مربتہ اسے ویسی کامیابی میسر نہ آ سکی۔

ان غیرمتوقع نتائج کی وجہ سے مودی کو 15 جماعتی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس(این ڈی اے) کی مدد لینا پڑی کیونکہ بی جے پی اس مرتبہ تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھی اور ان کی مدد سے مودی نے حکومت بنانے کے لیے درکار نمبر پورے کر کے لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بی جی پی اور اتحادیوں کے ہجوم میں گھرے نریندر مودی نے آج صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں دوبارہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی— فوٹو: رائٹرز
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی— فوٹو: رائٹرز

تقریب میں پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کے مندوبین نے شرکت کی لیکن بھارت کے ساتھ مسابقت کی وجہ سے پاکستان اور چین کے مندوبین تقریب میں شریک نہ تھے۔

حلف برداری کی تقریب میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ سمیت متعدد شوبز کے ستاروں کے ساتھ ساتھ ارب پتی گوتم اڈانی اور مکیش امبانی نے بھی شرکت کی۔

مودی نے اب تک اپنی کابینہ میں موجود ناموں کا اعلان نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے بعد حلف اٹھانے والوں پر سب کی نظریں مرکوز تھیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ اس مرتبہ کابینہ میں کون کون لوگ شامل ہوں گے۔

مودی کے فوراً بعد بی جے پی کے اہم رہنماؤں راج ناتھ سنگھ، امیر شاہ اور نتین گڈکاری نے حلف اٹھایا جن کے پاس پچھلی حکومت میں بالترتیب دفاع، داخلہ اور ٹرانسپورٹ کی وزارتیں تھیں جبکہ حکمران جماعت کی اتحادی جنتا دل(سیکولر) کے ایچ ڈی کمارا سوامی حلف لیے والے کابینہ کے دسویں رکن تھے۔

انتخابات میں 12 نشستیں جیتے والی بی جے پی کی ایک اور اتحادی جماعت جنتا دل(یونائیٹڈ) کے راجیو رنجن سنگھ بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق داخلہ، دفاع، خزانہ اور وزارت خارجہ جیسی چاروں اہم وزارتیں بی جے پی اپنے پاس رکھے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024