• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

لکی مروت میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ: جاں بحق کیپٹن کی نماز جنازہ میں شہباز شریف شریک

شائع June 10, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں وفاقی وزیرعطاتارڑ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران و جوانان نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں جاں بحق کیپٹن کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے شہید کے گاؤں کو ماڈل ویلیج بنانے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے گاؤں کا نام فراز الیاس شہید کے نام سے بھی منسوب کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ خوش نصیبوں کو شہادت کارتبہ عطا کرتا ہے، ہم پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، کیپٹن فراز الیاس شہید کا خون رنگ لائے گا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہدا زندہ ہیں، شہدا نے ارض پاک کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

بعد ازاں لکی مروت حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی مکمل فوجی اعزاز کےساتھ تدفین کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں قصور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فراز الیاس بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن فراز الیاس کے علاوہ صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جام شہادت نوش کرنے والوں میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024