• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد بل منظور

شائع June 10, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد بل منظور کر لیے گئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی اور احتجاج کیا۔

اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب اسمبلی میں سیکیورٹی طلب کر لی گئی جس نے اسپیکر ڈائس کے گرد گھیرا ڈال لیا۔

سیکیورٹی نے ایوان میں کسی کو بھی اسپیکر ڈائس کی طرف جانے سے روک دیا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مختلف بل بھی پیش کیے گئے جنہیں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران منظور کر لیا گیا۔

صوبائی اسمبلی میں مسودہ قانون اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کا بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

مسودہ قانون اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا کنٹرول پنجاب 2024 کا بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کیا تھا۔

پولیس آرڈر 2024 کا ترمیمی بل کثرت رائے سے پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جبکہ اسی طرح مسودہ قانون ترمیم ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب 2024 بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانونُ ترمیم ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب 2024 بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جسے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024