• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

گندم اسکینڈل: انوارالحق کاکڑ نے خود کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا

شائع June 10, 2024
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے — فائل فوٹو: ایکس
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے — فائل فوٹو: ایکس

سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کردیا جبکہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات بھی مسترد کر دیے۔

راولپنڈی کی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کے دوران سابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے دوران بہت سے مسائل سامنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اپنے دور میں ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش بھی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی بات کی جارہی ہے، 1971 اور 2024 کے بھارت میں بہت فرق ہے مگر آج بھی بھارت، پاکستان کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا۔

انوارالحق کاکڑ نے انکشاف کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانچ کے دوران ڈھائی کروڑ افراد ایسے نکلے جو اس رقم کے مستحق نہیں تھے۔

انہوں نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے خوش کو پیش کردیا جبکہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا الزام لگانا آسان ہے، وقت بتائے گا وہ چور ہیں یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024