• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بابوسر روڈ 7 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

شائع June 11, 2024
بابو سر ٹاپ : فائل فوٹو
بابو سر ٹاپ : فائل فوٹو

مشہور سیاحتی مقام بابوسر روڈ کو 7 ماہ تک بند رہنے کے بعد ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہوگئی تھیں۔

دیامر کے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد نے بتایا کہ بابوسر ٹاپ اور قریبی علاقوں سے برف ہٹانے کے بعد بابوسر روڈ کو پیر کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی جانب سے بابوسر روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت عیدالاضحیٰ تک روزانہ صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دن کے وقت برف کے بھاری پگھلنے اور رات کے وقت جمنے کے خطرات کے پیش نظر صرف دن کے وقت ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر سفر کے نئے اوقات کا اعلان عیدالاضحیٰ کے بعد کیا جائے گا۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ٹریول ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔

ایڈوائزری کے مطابق مسافروں اور سیاحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری/الرٹس کو چیک کرنے کے بعد بابوسر روڈ کے لیے اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔

دیامر سے مانسہرہ تک کا سفر بابوسر روڈ کے ذریعے 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے جبکہ یہی فاصلہ شاہراہ قراقرم کے ذریعے 14 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024