• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

بجٹ 2024-2025: قومی ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار 83 ارب روپے اضافے کی منظوری

شائع June 11, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار 83 ارب روپے اضافےکی منظوری دے دی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کاترقیاتی بجٹ 3 ہزار 792 ارب روپے منظور کرلیا گیا، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 292 ارب روپے جب کہ
وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1500 ارب روپے منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاق کے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوں گے، رواں مالی سال صوبوں اوروفاق کا اصل ترقیاتی بجٹ 2 ہزار 709 ارب مختص تھا۔

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اقتصادی پالیسی سازی سے متعلق اعلیٰ ترین آئینی فورم ہے، 13 رکنی باڈی میں چار صوبائی وزرائے اعلیٰ، چار وفاقی وزرا (برائے خارجہ، دفاع، خزانہ اور منصوبہ بندی) اور متعلقہ صوبوں سے 4 صوبائی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز مستقبل کی سرمایہ کاری کا جائزہ لینے اور آئندہ مالی سال کے اہداف کا تعین کرنے کے لیے نئی تشکیل شدہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024