• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

لاہور: سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنی ہی کمپنی کے مالک کو قتل کردیا

شائع June 11, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنی کمپنی کے مالک، حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وردات تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں گلبرگ مین مارکیٹ میں کی گئی۔

کمپنی مالک غلام رسول کو اپنی سکیورٹی کمپنی کے ملازم گارڈ مدنی جلیل نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر کی پارکنگ میں پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزم نے سیکیورٹی کے لیے دی گئی بندوق مالک کے سینے پر رکھ کر گولی چلائی۔

لاہور پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ تاحال واردات کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے کچرا اٹھانے والے گدھا گاڑی بان کو قتل کردیا تھا، واقعہ سرسید تھانے کی حدود سیکٹر 11۔اے میں پیش آیا جب کہ واردات کے بعد گارڈ فرار ہوگیا تھا۔

اس واردات سے 3 روز قبل بھی کراچی کے علاقے سخی حسن میں سرینا مارکیٹ کے قریب نجی سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق 24 سالہ سعد احمد مارکیٹ کے مخالف کھڑا ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گارڈ نے اپنی کلاشنکوف سے اس پر فائر کھول دیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ تیموریہ تھانے کی پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پہنچی اور 35 سالہ گارڈ احمد گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت نوجوان نے گارڈ کی طرف اشارہ کیا جس سے وہ غصے میں آگیا اور نوجوان پر فائر کردیا۔

ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا تھا کہ زخمی نوجوان کو عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ گارڈ کا تعلق شاہ سیکیورٹی کمپنی سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024