• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

ہتک عزت کے قانون کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

شائع June 11, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کردہ ہتک عزت ایکٹ 2024 کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی جب کہ آج اسی عدالت نے قانون کے سیکشن 3 سیکشن 5 اور سیکشن 8 پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کےمطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی دائر درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت نے آئین کے برعکس ہتک عزت کا قانون منظور کیا، ہتک عزت کے قانون کو سیاسی طور پر صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی نوعیت کی ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت ارڈینیس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد ہتک عزت بل کا پنجاب میں فوری نفاذ ہوگا۔

واضح رہے کہ 8 جون کو قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے ہتک عزت کا بل منظور کرلیا تھا۔

20 مئی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے باوجود صوبائی حکومت کا پیش کردہ ہتک عزت بل 2024 منظور ہوگیا تھا۔

بل کے اہم نکات

صوبائی اسمبلی میں منظور ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے تحت ٹی وی چینل اور اخبارات کے علاوہ فیس بک، ٹک ٹاک، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام پر بھی غلط خبر یا کردار کشی پر 30 لاکھ روپے ہرجانہ ہوگا۔

کیس سننے کے لیے ٹربیونلز قائم کیے جائیں گے جو 180 دنوں میں فیصلے کے پابند ہوں گے۔

آئینی عہدوں پر تعینات شخصیات کے کیسز ہائی کورٹ کے بینچ سنیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024