• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

مکران: لاپتا طالب علم کی بازیابی کیلئے مظاہرین نے کوئٹہ تربت شاہراہ بلاک کردی

شائع June 12, 2024
فائل فوٹو: وی بی ایم پی  ایکس
فائل فوٹو: وی بی ایم پی ایکس

لاپتا طالب علم کے اہل خانہ نے رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر احتجاجاً نیشنل ہائی وے بلاک کر دی جس سے منگل کو مکران کے علاقے کیچ میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاپتا طالب علم کے اہل خانہ نے بتایا کہ فاروق بلوچ سمیت 5 طالب علم 28 مئی کو کوئٹہ کے ایک علاقے سے لاپتا ہوئے، جہاں وہ زیر تعلیم تھے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر 4 طلبہ گھر واپس آچکے ہیں لیکن فاروق بلوچ تاحال لاپتا ہیں، اور ان کے اہل خانہ ان کے ٹھکانے سے لاعلم ہیں۔

طالب علم کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے فاروق بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کیچ کے علاقے تاجبان میں کوئٹہ تربت قومی شاہراہ بلاک کر دی۔

لاپتا طالب علم کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے جو گزشتہ 14 دن سے لاپتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ان کا بیٹا نہیں مل جاتا، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024