• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

بجٹ 25-2024: حکومت کا نان فائلرز کے خلاف مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ

شائع June 12, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال نان فائلرز کے خلاف مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگانے کی تجویز ہے، تاہم حج عمرہ اور تعلیمی مقاصد کے لیے بیرون ملک جانے والے نان فائلرز کو چھوٹ ہوگی۔

نان فائلرز چھوٹے بچوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔

نان فائلرز کو ٹکٹ جاری کرنے پر ٹریول ایجنسی پر 10 کروڑ روپے جرمانہ لگانےکی تجویز ہے، جبکہ دوسری مرتبہ ڈیفالٹ پر ٹریول ایجنسی پر 20 کروڑ روپے جرمانہ لگانے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر دکان کو سیل کرنے کی تجویز ہے جبکہ دکانداروں کو 6 ماہ قید یا جرمانے کی سزا کی تجویز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024