• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بلوچستان: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کامیاب آپریشن، کئی خطرناک دہشتگرد گرفتار

شائع June 13, 2024
فائل فوٹو:اے ایف پی
فائل فوٹو:اے ایف پی

صوبہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کئی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پکڑے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، گرفتار کیا گیا کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024