• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

فلم عمرو عیار کے پریمیئر میں اداکاراؤں کے جلوے

شائع June 14, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور طویل عرصے سے خبروں میں رہنے والی سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ کا پریمیئر منعقد کردیا گیا، جس کے بعد فلم کو عید کے موقع پر ملک بھر کی سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔

عمرو عیار کے پریمیئر کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا پریمئر شو قرار دیا گیا، جس میں فلم کی پوری کاسٹ سمیت دیگر اداکاروں، ہدایت کاروں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

”عمرو عیار“ کو عید الاضحی کے موققع پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، پریمیر شو میں فواد خان، صبا قمر،فیصل قریشی، ماورا حسین کے علاوہ نامور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

پریمیئر کے موقع پر فلم کی ٹیم نے بتایا کہ عمر و عیار کی تیاری میں چار سال کا عرصہ لگا جب کہ فلم کو عید الضحی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی 500 اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

’عمرو عیار‘ کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں، اس کی کہانی عاطف ریحان صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہما بابر نے پروڈیوس کیا ہے۔

’عمرو عیار‘ کی کاسٹ میں عثمان مختار، صنم سعید، فاران طاہر کے علاوہ علی قاضی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل اور سلمان شوکت سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ ’عمرو عیار‘ فلم کی کہانی ہزار سالہ قدیم مسلم ادب ’داستان امیر حمزہ‘ میں شامل اسی نام کے کردار کی کہانی پر مبنی ہے۔

’داستان امیر حمزہ‘ کو ایک ہزار سال پرانا اسلامی ادبی نسخہ مانا جاتا ہے جو کہ عربی اور فارسی کے بعد مغل بادشاہوں کے دور میں اردو ادب میں ترجمے کی صورت میں شامل ہوا۔

’داستان امیر حمزہ‘ میں متعدد فکشنل جادوئی کرداروں کی کہانیاں شامل ہیں، جن میں ’عمرو عیار‘ کا قصہ بھی شامل ہے۔

’عمرو عیار‘ کے کردار کو متعدد ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم پہلا موقع ہے کہ اسی کردار پر پاکستانی فلم بنائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024