• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

’کھیت میں گھسنے پر‘ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ، وزیرا علیٰ سندھ کا نوٹس، 5 افراد زیر حراست

شائع June 15, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ کے علاقے میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، زخمی اونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معالے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کانٹنے کا واقعہ سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود گاؤ نندو خان شر میں پیش آیا۔

اونٹ کے مالک کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کھیت میں گھسنے پر نامعلوم افراد نے کاٹی، وائرل ویڈیو میں زخمی اونٹ کو درد سے کراہتے ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، ملزمان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس سے قبل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے معاملے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024