• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

راولپنڈی: گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا

شائع June 18, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے بعد راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے ساگری میں گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہری تنویر نے ارشد محمود پر گدھی کے کان کاٹنے کا الزام لگا دیا۔

شہری تنویر کا کہنا تھا کہ 4 جون کو واقعہ پیش آیا ابھی تک اندراج مقدمہ کے لیے تھانے کے چکر کاٹ رہا ہوں۔

روات پولیس نے بتایا کہ واقعہ ہوا ہے اس پر ابھی تفتیش کر رہے ہیں، مدعی اور ملزم دونوں کے آپس میں زمین کے کیسز بھی چل رہے ہیں۔

دریں اثنا، گدھی کے کان کاٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گدھی کے مالک ساگری کے رہائشی تنویر حسین نے درج کرایا، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ کھیتی باڑی کرتا ہوں، جانور بھی رکھے ہوئے ہیں، گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو آزاد کیا جو روزانہ پانی پینے کے لیے گھر لوٹتی تھی، 4 جون کو گدھی گھر لوٹی تو اس کے دونوں کٹے ہوئے تھے۔

مدعی مقدمے کے مطابق اہل علاقہ سے معلوم کرنے پر پتا چلا میرے خاندان کے آدمی ارشد محمود نے اس کے کان کاٹے ہیں، ملزم ارشد محمود کے گھر تک تمام ثبوت بذریعہ ویڈیو ریکارڈ پیش کر رہا ہوں۔

صحافی

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024