• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

الکا یاگنک سننے کی صلاحیت سے محروم ہوگئیں

شائع June 18, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ایوارڈ یافتہ معروف بولی وڈ گلوکارہ و موسیقار الکا یاگنک نے بتایا ہے کہ وہ سننے کی صلاحیت سے متاثر ہوچکی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق الکا یاگنک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خود میں قوت سماعت سے محرومی کی تشخیص کی تصدیق کی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ چند ہفتے قبل ہی ان میں قوت سماعت سے محرومی کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی آواز کو سن کر سماعت تک پہنچانے والی نس بری متاثر ہوئی ہے۔

گلوکارہ کے مطابق کچھ ہفتے قبل جب وہ فضائی سفر مکمل کرکے جہاز سے اتریں تو انہیں محسوس ہوا کہ انہیں کم آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور بعد ازاں یہ مسئلہ سنگین ہوتا گیا۔

الکا یاگنک نے لکھا کہ بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان میں قوت سماعت سے محرومی کے مسئلے کی تشخیص کی اور انہیں بتایا گیا کہ وہ تیزی سے پھیلنے والے خطرناک انفیکشن کا شکار ہوئی ہیں، جس وجہ سے ان کی بیرونی آواز کو سننے والی نس متاثر ہوئی ہے۔

گلوکارہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی تیز آواز میں موسیقی سننے سمیت ہیڈ فونز کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں جب کہ زیادہ شور شرابے سے بھی دور رہیں۔

الکا یاگنک نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

اگرچہ اداکارہ نے خود میں قوت سماعت کے مسائل کی تشخیص کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ دونوں کانوں سے مکمل طور پر آواز سننے سے محروم ہوئی ہیں یا ان کا ایک کان متاثر ہوا ہے۔

تاہم بتایا جا رہا ہے کہ گلوکارہ کا ایک کان متاثر ہوا ہے اور وہ ایک کان سے مکمل طور پر آواز نہیں سن پا رہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ قوت سماعت کی مکمل بحالی کا کوئی ٹھوس علاج موجود نہیں ہے، تاہم متعدد ادویات اور طریقوں سے 60 فیصد تک سننے کی صلاحیت بحال ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024