• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کیلئے شہریت کا راستہ کھول دیا

شائع June 19, 2024
صدر جو بائیڈن — فائل فوٹو: رائٹرز
صدر جو بائیڈن — فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے شہریت حاصل کرنے کا راستہ کھول دیا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

منگل کو اعلان کی گئی امیگریشن کی یہ نئی پالیسی امریکی شہریوں کے غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم شریک حیات کے لیے مستقل رہائش یا گرین کارڈ کے لیے درخواست کو آسان بنائے گی۔

اس اقدام سے تقریباً پانچ لاکھ جوڑوں اور ایسے 50 ہزاار بچوں کو فائدہ ہو گا جن کے والدین نے کسی امریکی شہری سے شادی کی ہو۔

وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ کے مطابق، اس پالیسی سے استفادہ کرنے کا اہل ہونے کے لیے، کسی بھی تارکین وطن کے لیے ضروری ہے کہ وہ 10 یا اس سے زیادہ سال سے امریکا میں مقیم ہو اور 17 جون 2024 تک اس کی شادی قانونی طور پر کسی امریکی شہری سے ہو چکی ہو۔

ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی طرف سے تارکین وطن کی درخواست کے جائزے کے بعد منظور شدہ افراد کے پاس مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کے لیے تین سال کا وقت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024