• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم کے عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

شائع June 19, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا۔

مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024