• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

فیصل آباد: غیر ملکی مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو حادثہ، عوام بوتلیں اٹھا کر گھروں کو روانہ

شائع June 19, 2024 اپ ڈیٹ June 20, 2024
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

پنجاب کے دوسرے سب سے بڑے شہر فیصل آباد میں غیر ملکی مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو پیش آئے حادثے کے بعد ڈرائیور بوتلوں سے بھرا ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جب کہ راہگیروں اور علاقہ مکین ٹرک میں موجود بوتلیں اٹھا کر گھروں کو روانہ ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تھانہ منصورآباد کی حدود میں پیش آیا، حادثے کے بعد ڈرائیور بوتلوں سے بھرا ٹرک سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد موقع پر موجود راہگیروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ٹرک میں موجود بوتلیں لوٹ کر اپنے گھروں کو لے گئی جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین نے اس عوامی رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024