• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

جج کو ہراساں کرنے کا ازخود نوٹس کیس، پولیس افسران کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری

شائع June 20, 2024
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) سرگودھا کے عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے پر از خود نوٹس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے از خود نوٹس پر محفوظ فیصلہ سنایا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس کو جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ارسال کردیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ڈی ایس پی سرگودھا، آر او سی ٹی ڈی سرگودھا، متعلقہ ایس ایچ او سرگودھا کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اے ٹی سی عدالت کے جج کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے ہیں، وہ سپریم کورٹ کو بھی ارسال کیے جائیں، جب کہ جسٹس شاہد کریم 27 جون سے کیس پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے خطوط پر از خود نوٹس لیا تھا، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ آئی ایس آئی کے افسر نے ان سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کو 7 جون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس کی جانب سے ایک خصوصی رپورٹ موصول ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو اے ٹی سی سرگودھا کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن انہیں ایک پیغام پہنچایا گیا کہ آئی ایس آئی کے کچھ حکام ان کے چیمبر میں ملنا چاہتے تھے، تاہم جج نے ملنے سے انکار کردیا۔

جج نے کہا کہ تب سے انہیں اور ان کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے، رات کے وقت کچھ نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر سوئی گیس میٹر کو نقصان پہنچایا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024