• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

پنجاب میں وزارتوں، محکموں میں تاریخ کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ

شائع June 20, 2024
مریم نواز—فائل فوٹو : ڈان نیوز
مریم نواز—فائل فوٹو : ڈان نیوز

پنجاب میں وزارتوں اور محکموں میں تاریخ کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی جسے 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیر خزانہ مجتبٰی شجاع الرحمن اور صوبائی وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، فیصلے کے تحت ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا، ری اسٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا

ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی اور حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024