• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

مخالفین بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں، عظمٰی بخاری

شائع June 20, 2024
فوٹو۔ اسکرین شاٹ
فوٹو۔ اسکرین شاٹ

صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آج مخالفین بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز صرف اعلان نہیں بلکہ عمل بھی کرتی ہیں، عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ پنجاب اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نوازنےثابت کردیا کہ اپنے حکم پر کیسے عمل کراتے ہیں، آج مخالفین بھی مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے زائد کرائے لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، عید پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریکارڈ کمی کی گئی، اس کے علاوہ پنجاب میں 100 مقامات پر وائی فائی لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سینٹری ورکرز نے شدید گرمی میں دن رات کام کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ناممکن کو ممکن بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں محکمہ بلدیات نے بہترین کام کیا، تین دن میں 14 لاکھ سے زائد کرایے واپس کرائے گئے، ٹرانسپورٹرز کو 27 لاکھ کے جرمانے کیے گئے، مقدمات بھی درج کیے گیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ایسے ہیں جو ملکی ترقی نہیں چاہتے، جو لوگ ملک کا بھلا نہیں چاہتے وہ دھمکیاں دیتے ہیں، یہ لوگ 2014 کا دھرنا پارٹ 2 چاہتے ہیں۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن پر حملہ دھرنا پارٹ ٹو ہے، یہ سول نافرمانی ہے، وزیر اعلٰی گرڈ اسٹیشن جا کر مولا بخش بننے کے بجائے لائن لاسز کم کرانے کی کوشش کریں، مہنگائی میں ریلیف نہیں دے سکتے تو دھمکیاں دیتے ہیں، 2014 کے دھرنے میں سول نافرمانی کی ترغیب دی گئی تھی، گرڈ اسٹیشنز میں جاکر مولا بخش بننا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024