• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں، متھیرا

شائع June 21, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ معروف اداکار ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں۔

متھیرا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں معصوم بھی قرار دیا۔

متھیرا کی جانب سے ہمایوں سعید کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں متھیرا کو نہ صرف ہمایوں سعید کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ وہ انہیں معصوم بھی قرار دیتی سنائی دیتی ہیں۔

میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ انہیں پاکستان میں کون سے اداکار اچھے لگتے ہیں یا وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہوئے اچھی لگیں گی تو اداکارہ نے ہمایوں سعید کا نام لیا۔

متھیرا کی جانب سے ہمایوں سعید کا نام لیے جانے کے بعد میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آخر ہمایوں سعید میں ایسا کیا ہے کہ تمام لڑکیاں انہیں پسند کرتی ہیں؟

اس پر متھیرا مسکراتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ہمایوں سعید کی معصومیت کی وجہ سے اداکارائیں انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔

متھیرا نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں، وہ نہ صرف رومانوی شخصیت کے مالک ہیں بلکہ ان کی آنکھیں اور انداز بھی اچھا ہے۔

ان کے مطابق مذکورہ تمام خاصیتیں ہمایوں سعید کی شخصیت کو بہتر بناتی ہیں اور اسی لیے انہیں لگتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے اچھے لگیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024