• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

فلسطینیوں کے حق میں بات نہ کرپانے پر ہماری زندگی اور انسانیت کا کیا فائدہ؟ کبریٰ خان

شائع June 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ کبریٰ خان یوں تو سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں ان افراد پر اظہار افسوس کیا جو فلسطین میں جاری قتل عام کو معمول سمجھ کر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

کبریٰ خان نے انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں ان افراد کی خاموشی پر اظہار تعجب کیا جو فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے 250 دن گزرنے کے باوجود خاموش ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ فلسطین میں جاکر وہاں جھنڈا گاڑ دیا جائے یا وہاں جاکر لوگوں کو بچایا جائے۔

ان کے مطابق ہر کوئی ایک چھوٹی اور معمولی چیز تو کر ہی سکتا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرے اور صیہیونی حملوں کو غلط قرار دے۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے اور وہاں کون قتل عام کر رہا ہے؟

ان کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی حملوں کو 250 دن ہوچکے ہیں اور افسوس کہ ابھی تک بہت سارے لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے؟

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہاں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے اور اگر ایسی باتوں کو یہ سوچ کر نظر انداز کیا جائے گا کہ وہاں یہ معمول کی بات ہے تو ایک دن ہماری انسانیت پر ختم ہوجائے گی۔

کبریٰ خان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اگر وہ انٹرویو دے رہی ہیں تو بھی فلسطین پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں بچوں کو مارا جا رہا ہے، خاندان کے خاندان اجاڑے جا رہے ہیں لیکن ہم ان پر صرف بات کرنے کو بھی تیار نہیں؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ہم فلسطین اور فلسطینیوں پر بات نہیں کر سکتے تو ہماری زندگی اور انسانیت کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہ رہیں کہ ہم اٹھ کر جنگ لڑنی چاہیے لیکن ہم فلسطین کےمعاملے پر بات تو کر سکتے ہیں نا؟ ہمیں بات کرنی چاہیے، ورنہ ہماری انسانیت اور زندگی کا کوئی فائدہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024