• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

کراچی: پولیس کی وردی پہن کر گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار

شائع June 21, 2024
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا— فوٹو: اسکرین شاٹ
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا— فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی پولیس نے صوبے بھر میں پولیس کی وردی پہن کر گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مقابلے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس کی وردی پہن کر صوبے بھر میں ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے پولیس کی وردی برآمد کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان نے تقریباً 6ماہ قبل پولیس کی وردی پہن کر نوری آباد سے گاڑی چینی تھی، انہوں نے شاہراہ فیصل اور بلوچ کالونی تھانوں کی حدود سے بھی متعدد گاڑیاں چھینیں اور انہیں جا کر بلوچستان میں فروخت کر دیا۔

سید اسد رضا نے کہا کہ ملزمان گاڑیاں چھیننے کی 36 وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کی شناخت بابر، غلام علی اور راجا علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے تین پولیس یونیفارم، پستول اور ایک کرولا برآمد کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024