• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

حکومت پنجاب کا ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کےخلاف انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

شائع June 22, 2024
پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے پاس جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا — فائل فوٹو: ڈان
پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے پاس جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا — فائل فوٹو: ڈان

حکومت پنجاب نے ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی، اس کے علاوہ صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے چھاپے مارے گی۔

پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے پاس جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا۔

صوبے میں قانون کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ دار ہوگی جبکہ اتھارٹی تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024