• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

کوٹ ادو: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

شائع June 22, 2024
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کے رشتے داروں نے فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا جب کہ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ڈیرہ غازی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مظفرگڑھ سے دہرے قتل کی واردات کی رپورٹ طلب کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے ایک سال قبل پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد مقتول سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کے والد، بھائی اور سابق شوہر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور جوڑے قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

واقعہ کی رپورٹ ملتے ہی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واردات کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024