• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4 لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار

شائع June 23, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4 لاکھ سے زائد نئےگیس کنکشن دینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نیاگیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے، نئےمالی سال سوئی سدرن کےسسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینےکا منصوبہ ہے۔

دستاویز کے مطابق اس وقت نئےگھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی بھی عائد ہے، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کےسسٹم پر4لاکھ 3ہزار50نئےگیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024