• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

مری میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

شائع June 23, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

مری کے علاقے گھوڑا گلی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مری میں گھوڑا گلی کے مقام پر تیز رفتار سوزوکی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جہاں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اسحٰق اور عامر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں حریم، سحرش اور احسان شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں کو مری کے ساملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024