• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

9 مئی مقدمات: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، زرتاج گل کو طلبی کے سمن جاری

شائع June 24, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو طلبی کے سمن جاری کر تے ہوئے 26 جون کو اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل وزیر کے علاوہ محمد اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔

عدالت نے ملزمان کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمے کے سلسلے میں طلبی کا سمن جاری کیا۔

عدالت نے ملزمان کو 26 جون کو سماعت کے لیے اڈیالہ جیل عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، ملزمان کو طلبی سمن تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کے ذریعے جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی میں ملوث 1900 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024