• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

چند سال قبل موذی مرض کا مقابلہ کیا، اب صحت مند ہوں، سلیم شیخ کا انکشاف

شائع June 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار سلیم شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل انہوں نے موذی مرض کا مقابلہ کیا، اس وقت ان کا نہ صرف وزن کم ہوگیا تھا بلکہ وہ شدید ڈپریشن کا بھی شکار ہوگئے تھے۔

سلیم شیخ نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ ماضی میں وہ بیماری کا مقابلہ کر چکے ہیں۔

اداکار کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں سلیم شیخ نے بتایا کہ تین سال قبل 2021 میں وہ شدید بیمار ہوگئے تھے، اگرچہ اس وقت ان کی صحت بہتر ہو رہی تھی لیکن اس باوجود ان کا وزن مسلسل کم ہو رہا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے وزن میں شدید کمی کی وجہ سے جہاں انہیں دیکھنے والے لوگ پریشان ہوجاتے تھے، وہیں وہ خود بھی شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شدید بیماری، ڈپریشن اور پریشانیوں میں خود کو مضبوط رکھا، ذہنی طور پر بہادر بنے تو ان کی صحت بہتر ہونے لگی اور انہوں نے خدا پر یقین کامل کی وجہ سے بیماری کو شکست دی اور صحت یاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے، اس وقت ان کی حالت بہت خراب تھی اور انہوں نے کافی مشکل وقت دیکھا لیکن خدا پر یقین کامل کی وجہ سے وہ بیماری سے چھٹکارہ پانے میں کامیاب رہے۔

اگرچہ انہوں نے بتایا کہ وہ شدید بیمار تھے اور ان کا وزن بھی کافی کم ہوچکا تھا لیکن انہوں نے بیماری کا نام اور سبب نہیں بتایا۔

اس سے قبل اگست 2021 میں انہوں نے نیو ٹی وی کے ہی ایک پروگرام میں اپنی بیماری سے متعلق بات کی تھی، تاہم اس وقت بھی انہوں نے بیماری کا نام نہیں بتایا تھا۔

سال 2021 میں سلیم شیخ کو نعمان اعجاز کے پروگرام میں شدید کمزوری کی حالت میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ بیماری کی وجہ سے انہیں روزے بھی نہیں رکھنے دیے گئے جب کہ وہ جو چیز کھانا چاہتے تھے، ڈاکٹر انہیں وہ چیزیں کھانے سے بھی روکتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024