• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا بجٹ اپوزیشن کے شورشرابے میں منظور

شائع June 24, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب 70 کروڑ 18 لاکھ روپے کا بجٹ اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے دوران منظور کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ اور احتجاج کسی کام نہ آیا۔

میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے 9 کروڑ 99 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا اور ’نامنظور نامنظور‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔

اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے دوران مرتضیٰ وہاب نے 49 ارب 70 کروڑ 18 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں میئر کراچی نے بتایا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ کے قانون کے تحت بجٹ منظور کیا گیا، جماعت اسلامی احتجاج کرتی رہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024