• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

ٹی20 ورلڈکپ سے آسٹریلیا کے باہر ہوتے ہی ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر

شائع June 25, 2024
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوگیا، اور اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ڈیوڈ وارنر بتدریج تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوئے، ون ڈے اور ٹیسٹ میں ان کے آخری میچ یادگار رہے، وہ آخری بار بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں انڈیا کے خلاف میدان میں اترے، آسٹریلیا وہ میچ جیت کر ورلڈ چیمپئن بنا۔

وارنر نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا جس میں آسٹریلیا کو فتح حاصل ہوئی، جب کہ وہ پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنے آخری میچ میں سپر ایٹ مرحلے میں وہ بھارت کے خلاف 6 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے ڈریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کے ورلڈکپ سے باہر ہونے سے قبل بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وارنر کے لیے بہت مایوس کن اختتام ہوگا، وہ تمام فارمیٹ میں آسٹریلیا کے بہترین بلے باز ثابت ہوئے ہیں اور ٹاپ آرڈر میں ہمیں وارنر کی یاد آئے گی۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے 112 ٹیسٹ میچز میں 44.59 کی اوسط سے 8 ہزار 786 رنز بنائے جس میں 26 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں، جب کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 161 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 22 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 932 رنز بنائے، ٹی20 انٹرنیشنل میں وارنر نے110 میچز کھیلے جس میں 3 ہزار 277 رنز بنائے، ٹی20 میں وارنر نے ایک سنچری اور 28 نصف سنچریز بنارکھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024