• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

آپریشن عزم استحکام، پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا کی سطح پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

شائع June 25, 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو: اے پی پی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو: اے پی پی

حکومت کی جانب سے جلد ’آپریشن عزم استحکام‘ شروع کیے جانے کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا اور کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینا ہے۔

پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ بدھ کو منعقد ہو گا اور قبائلی جرگہ رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب 3 بجے منعقد ہو گا۔

جرگے میں قبائلی مشیران، پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے جس میں امن امان اور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

جرگے میں قرارداد پاس کی جائیں گی جس کو بعدازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کیا جائے گا اور یہ سفارشات و قراردادیں پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024