• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

ہمارے حج کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو خدا ہدایت دے، ندا یاسر

شائع June 25, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے اپنے اور شوہر یاسر نواز کی جانب سے حال میں حج کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنے والے افراد کے لیے ہدایت کی دعا کی ہے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز نے حج کی سعادت کے دوران انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں جب کہ وہ یوٹیوب پر ولاگز بھی بناتے دکھائی دیے تھے۔

دونوں شخصیات کی جانب سے حج کے دوران تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب دونوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے ان کی ہدایت کی دعا کی ہے۔

یاسر نواز نے یوٹیوب پر مختصر ولاگ شیئر کیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں وہ اور ان کی اہلیہ ندا یاسر تنقید کرنے والوں کیلئے ہدایت کی دعائیں کرتے دکھائی دیے۔

ندا یاسر نے شوہر کے سوال پر تنقید کرنے والے افراد کو برا بھلا کہنے کے بجائے ان کی ہدایت کی دعا کی۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ان کے حج کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو خدا ہدایت دے اور انہیں ان کی طرح حج کی سعادت نصیب فرمائے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والوں کا ان کے کام سے سیکھنا چاہیے، وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کریں۔

اسی طرح یاسر نواز نے بھی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنا، ان کے لیے یادگار لمحہ تھا، اس لیے انہوں نے اپنے یادگار لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا اور دنیا کا ہر شخص اپنے یادگار لمحات کو محفوظ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کی سعادت کے دوران نہ صرف انہوں نے بلکہ وہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے دیگر عازمین نے بھی تصاویر کھینچیں اور ویڈیوز بنائیں اور بعد ازاں انہوں نے تصاویر بنوانے والے عازمین کی جھلکیاں بھی دکھائیں۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ حج کی سعادت کے دوران انہوں نے جو عبادات کیں یا پھر جو بھی انہوں نے کیا، وہ ان کا اور خدا کا معاملہ ہے، دوسرے لوگوں کا اس میں کوئی کام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، لوگ بھلے تنقید کرتے رہے، وہ جانتے ہیں اور ان کا خدا جانتا ہے اور عبادتوں کا ان اور خدا کا آپس کا معاملہ ہے، دوسرے لوگوں کو اس میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024