• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

اداکارہ زینب جمیل کی مریم نواز سے انصاف فراہم کرانے کی اپیل

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ زینب جمیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اب بھی شوہر سے جان کا خطرہ ہے۔

زینب جمیل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے دوران انہیں 6 گولیاں لگیں جو کہ جسم کے آرپار نکل گئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان پر قاتلانہ حملہ کروانے والے کوئی اور نہیں بلکہ ان کے اپنے خاوند ہیں۔

زینب جمیل کے مطابق ان کا اپنا ڈرائیور ہی چند پیسوں کے عوض شوہر کے لیے مخبری کرتا رہا، انہیں ان سے متعلق معلومات دیتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شوبز کی زندگی کو خیز آباد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی تھین لیکن خاوند پہلے ظلم و ستم کرتا رہا اور بعد میں ان پر قاتلانہ حملہ کروا دیا۔

زینب جمیل نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے انصاف دلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی خطرہ لاحق ہے۔

زینب جمیل پر 22 مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پرتعیش علاقے ڈی ایچ اے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد پر درج بھی کیا گیا تھا، ان کے شوہر نے مذکورہ کیس میں عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے جب کہ پولیس سابق ماڈل پر فائرنگ کرنے والے دو مرکزی ملزمان کو حال گرفتار نہیں کر سکی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی زینب جمیل پر حملے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024