• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

امریکا کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت

شائع June 26, 2024
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر— فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے باعث بے پناہ نقصان اٹھایا، کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ مذہبی معاملات میں تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایسے معاملات میں تشدد اور دھمکیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ اس قسم کے واقعات کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں بشمول مذہب یا عقیدے کی آزادی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024