• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

بلوچستان: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج

شائع June 28, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بلوچستان کے قومی شاہراوں پر زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاج کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد قومی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراوں کی بندش کی کال زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی، قلعہ سیف اللہ کے مقام پر شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

اسی طرح قلات میں منگچر کے مقام پر کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، جبکہ زمینداروں نے نوشکی کے مقام پر کوئٹہ-تفتان شاہراہ کو بھی ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

اسی طرح کراچی-کوئٹہ اور کوئٹہ-جیکب آباد شاہراہ بھی مختلف مقامات پر بند ہے۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں سے صرف 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 6 گھنٹے بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

زمیندار ایکشن کمیٹی نے کہا کہ زرعی فیڈروں پر اب صرف 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث ہماری فصلیں تباہ ہوگئیں۔

پہہ جام ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کاسامنا ہے، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024