• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

ناصر شاہ، سعید غنی کا گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ سے عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تحفظات کا اظہار

شائع June 28, 2024
سعید غنی نے کہا کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے حکومت سندھ پر واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی — فائل فوٹو: پی پی آئی
سعید غنی نے کہا کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے حکومت سندھ پر واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی — فائل فوٹو: پی پی آئی

صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ و سعید غنی نے سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے اضافے سے عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری توانائی سندھ مصدق احمد، کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

صوبائی وزرا نے کہا کہ رات سونے کے اوقات میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کسی صورت لوڈشیڈنگ نہ کرے، رات کو 10 بجے سے صبح 6 بجے تک تینوں ادارے لوڈشیڈنگ نہ ہو اس کے لیے سسٹم بنائیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے حکومت سندھ پر واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو جلد ہی سرکاری اے ایم آر میٹرز کی تنصیب کو یقینی بنائے تاکہ اس حوالے سے بلز ریکنسائل کرکے اداروں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے، کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے۔

سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے، کے الیکٹرک کو سخت ترین موسم میں انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، اتنی شدید گرمی میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024