• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

کراچی: جناح ہسپتال سے 167 ملازمین کو برطرف کردیا گیا

شائع June 30, 2024
۔—ڈان ڈاٹ کام فائل فوٹو۔
۔—ڈان ڈاٹ کام فائل فوٹو۔

کراچی میں قائم جناح ہسپتال سے 167 مالزمین کو برطرف کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ہسپتال حکام نے بتایا کہ فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث 167 ملازمین کی ملازمت ختم کردی گئی ہے۔

کورانا کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو 90 دن بعد مستقل کرنا تھا تاہم ہر 3 ماہ بعد نئے کنٹریکٹ کا لیٹر ملازمین کو فراہم کیا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ اس سال بجٹ کے بعد ان ملازمین کو مستقل کیا جانا تھا۔

دوسری جانب بر طرف ہونے والے ملازمین نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ہسپتال کو پہلے ہی اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے اور انہیں نوکری سے نہ نکالا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024